مشرق وسطیٰ

معروف ماہر تعلیم بیگم سیدہ شمیم اختر زیدی وفات پاگئیں

مختصر علالت کے بعد گزشتہ شام ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں وفات پاگئے مرحوم ، سید اسد بخاری ، " وائس آف جرمنی اردوسروس " پاکستان چیپٹر کے ایڈیٹر حیدر جاوید سید اور سید قاسم علی کے بڑے بھائی تھے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی) معروف ماہر تعلیم و ذاکرہ اہلیبیتؑ بیگم سید اطہر حسین رضوی محترمہ سیدہ شمیم اختر زیدی طویل علالت کے باعث گزشتہ شام انتقال کرگئیں مرحومہ نواب سید فرمان علی زیدی سونی پتی مرحوم کی دختر ، سید شاہد علی زیدی سید عدنان علی زیدی کی ہمشیرہ، کالم نگار اور "وائس آف جرمنی اردو سروس ” کے پاکستان چیپٹر کے ایڈیٹر حیدر جاوید سید کی خواہرنسبتی سید ارتضیٰ حسین رضوی کی والدہ اور سید علی ذوالقرنین زیدی و سید لقمان علی زیدی کی خوش دامن تھیں مرحومہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 شیخوپورہ میں طویل عرصے تک سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ٹیچر کے طور پر فرائض ادا کرنے کے بعد چند برس قبل سبکدوش ہوئی تھیں انہوں نے ذاکرہ اہلیبیتؑ کے طور پر لگ بھگ چالیس برس تک محرم الحرام و صفر المظفر میں خواتین کی مجلس اعزا سے خطاب کیا شیخوپورہ کے علمی حلقوں میں محترمہ شمیم اختر زیدی کے سانحہ ارتحال کی خبر سے رنج و غم کی فضا ہے مرحومہ ایک مخلص معلمہ و علمی شخصیت تھیں انہوں نے ساری زندگی درس و تدریس اور ذکر اہلیبیتؑ کرتے ہوئے بسر کی مرحومہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شیخوپورہ کی سابق وائس پرنسپل بیگم سیدہ نسیم اشرف زیدی گورنمنٹ ایم سی ماڈل گرلز ہائی سکول اقبال پارک شیخوپورہ کی سابق پرنسپل بیگم سیدہ نعیم اختر زیدی کی ہمشیرہ تھیں.ملتان ( نامہ نگار ) معروف عالمہء دین سیدہ عاشو بی بی وعظ والی مرحومہ و سید محمود انور بخاری شہید کے صاحبزادے پیرزادہ سید فاروق حسین ایڈووکیٹ مختصر علالت کے بعد گزشتہ شام ملٹری ہسپتال راولپنڈی میں وفات پاگئے مرحوم ، سید اسد بخاری ، ” وائس آف جرمنی اردوسروس ” پاکستان چیپٹر کے ایڈیٹر حیدر جاوید سید اور سید قاسم علی کے بڑے بھائی تھے

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button