مشرق وسطیٰ

ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کے زیر صدارت اہم اجلاس

ایم ڈی واسا نے ریونیو کولیکشن کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایات،واسا کے واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے.

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌اجلاس میں واسا لاہور کے ہفتہ وار ریونیو و آپریشن ونگ کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا.اس اجلاس میں تمام ڈائریکٹرز آپریشن، ڈپٹی ڈائریکٹرز ریونیو و ایکسیئنز ،ڈی ایم ڈی فنانس میاں منیرسمیت دیگر افسران نے شرکت کی.
ایم ڈی واسا نے ریونیو کولیکشن کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایات،واسا کے واجبات ادا نہ کرنے والے نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا اور نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے.
ایم ڈی واسا غفران احمد نے ریونیو کولیکشن میں غفلت برتنے والوں کی سرزنش کی.
ایم ڈی واسا نے کہا بجلی کی بچت کے حوالے سے تمام ڈائریکٹرز خصوصی اقدامات کریں.تمام ڈائریکٹرز ڈیسلٹنگ آپریشن پر خصوصی توجہ دیں۔تمام غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کیا جائےاور ایف آئی آر درج کروائی جائیں۔تمام ڈیجیٹل کمپلینٹ سینٹرز کو مکمل فعال رکھا جائے.
عوامی شکایات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
۔ایم ڈی واسا
اس اجلاس میں کی شرکت

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button