اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مریم نواز کی اپنے شوہر کیپٹن صفدر کی سرزنش، سخت کارروائی کا انتباہ

سینئر نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما پارٹی کی پالیسی کے خلاف کوئی بیان نہ دے ۔ انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

لاہور : پاکستان مسلم لیگ نواز کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے پر اپنے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سخت سرزنش کی۔
سینئر نائب صدر مریم نواز نے واضح کیا ہے کہ ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما پارٹی کی پالیسی کے خلاف کوئی بیان نہ دے ۔ انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی پارٹی کے خلاف بیان دینے پر مریم نواز کی جانب سے سرزنش کی گئی ۔ جلد ہی مسلم لیگ ن کی پالیسی کی باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کی جائے گی۔
قبل ازیں نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کیپٹن (ر) صفدر نے پارٹی کی پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔اور کہا تھا کہ مریم نواز وزیر اعظم بنتی نظر نہیں آرہیں۔
کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ پارٹی کا اب ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ میں نہیں چلے گا کیونکہ جنرل باجوہ کو ایکسٹیشن کا ووٹ دے کر پارٹی نے خود ہی یہ بیانیہ دفن کردیا تھا۔ نواز شریف کو یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا اور انہیں بتانا چاہیے تھا کہ انہیں کس نے مجبور کیا کہ وہ توسیع کیلئے ووٹ دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button