
اب ہوگی درج ایف آئی آر غیر قانونی کنکشنزلگانے والے ہوجائیں ہوشیار
یم ڈی واسا غفران احمد نے سست روی کا شکار سکیموں کا کام تیز کرنے کی ہدایات کیںاور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں مقررکردہ ڈیڈ لائنز میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی
لاہور پاکستا ن (نمائندہ وائس آف جرمنی):ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس کا انعقادواسا ہیڈ آفس لاہور میں ہوا۔اس اجلاس میں پانی و سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور آپریشن ونگ کی ہفتہ وار پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے سست روی کا شکار سکیموں کا کام تیز کرنے کی ہدایات کیںاور کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے سلسلے میں مقررکردہ ڈیڈ لائنز میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔تمام ڈائریکٹرز روزانہ کی بنیاد پر ترقیاتی سکیموں کی مانیٹرنگ کریں اور رپورٹ پیش کریں۔ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایم ڈی واسا غفران احمدکا مزید کہنا ہے کہ عوامی شکایات کے ازالے کو فوری ممکن بنایا جائے۔غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے اور تمام ٹاونز کا مکمل سروے کرنے کےاحکامات جاری۔تمام غیر قانونی کنکشنز اور کنکشن از خود بحالی پر ایف آئی آر کے احکامات دے دیے گئے۔علاوہ ازیںڈیسلٹنگ شیڈیول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے اور مون سون سے قبل 76.23 کلومیٹر ڈرین لائنز ڈیسلٹنگ کے دو سائیکل مکمل کیے جائیںاور اس ضمن میں مون سون سے قبل تمام پونڈنگ پوائنٹس کی فوری کلیئرنس کے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں،تمام جیٹرز ،سکرز اور ہیوی مشینری کو مکمل فعال رکھنے کی بھی ہدایات دیں۔ اس اجلاس میں ڈی ایم ڈی انجینئرنگ حافظ اعجاز رسول ڈی ایم ڈی عبدالکریم، ڈائریکٹر فنانس اطہر محمود ، ڈائریکٹر عبدالطیف ، سہیل قادر چیمہ، راحیل اشرف ،حافظ غفران، عادل فاروق، ریاض ولیم ،میاں حامد لعل ایکسیئن مدثر جاوید سمیت دیگر افسران کی شرکت۔