مشرق وسطیٰ
ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس، ہسپتالوں میں کوڑا کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ
ڈی سی لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ سے گزشہ ایک سال کی کارکردگی طلب کر لی۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور پاکستان(): ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کی زیر صدارت ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلع بھر کے ہسپتالوں میں کوڑا کو ٹھکانے لگانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ڈی سی لاہور نے ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرمنٹ سے گزشہ ایک سال کی کارکردگی طلب کر لی۔ انہوں نے ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کو مکمل فعال کرنے کی ہدایت کر دی اور کہا ای پی اے ایکٹ 1997 کے سیکشن 11 کے تحت ہسپتالوں کا کوڑا ٹھکانے لگانے کا مکمل فعال نظام بنائیں گے۔ حالیہ کارکردگی اور بہتری کے لائحہ عمل کے لیے اے ڈی سی فنانس کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے۔ ہسپتال ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لیے انسی ریٹرز کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔