![](https://vogurdunews.de/wp-content/uploads/2023/02/x58748_24553923.jpg.pagespeed.ic_.pkLpzi3C1j-780x470.webp)
واسا کو جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں بڑی رکاوٹ، فنڈز کی عدم دستیابی
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے واسا کو رواں مالی سال میں 16 نئی سکیمیں شروع کرنے کا ٹاسک دیا، واسا انتظامیہ نے سولہ ترقیاتی سکیموں میں سے صرف دو منصوبوں پر کام شروع کیا، حکومت پنجاب کی جانب سے شہر لاہور میں منظور شدہ 14 ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لیے گئے،بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے واسا نے سائٹ پر کام بند کر دیا۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): واسا کو جاری ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں بڑی رکاوٹ کا سامنا، پنجاب حکومت نے واسا کے لیے حکومتی خزانہ بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے واسا کو رواں مالی سال میں 16 نئی سکیمیں شروع کرنے کا ٹاسک دیا، واسا انتظامیہ نے سولہ ترقیاتی سکیموں میں سے صرف دو منصوبوں پر کام شروع کیا، حکومت پنجاب کی جانب سے شہر لاہور میں منظور شدہ 14 ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز روک لیے گئے،بجٹ جاری نہ ہونے کی وجہ سے واسا نے سائٹ پر کام بند کر دیا۔
شاہ جمال سے شاہ جمال چوک، ہربنس پورہ ٹرنک سیور اور اتفاق ہسپتال ٹرنک سیور پر کام بند ہوگیا، اسلام پورہ، انارکلی واٹر سپلائی منصوبہ ،گلبرگ فائیو عزیز ایونیو پر سیوریج سسٹم کی تبدیلی کا کام بھی رک گیا، فورسمین پیکو روڈ لفٹ اسٹیشن، فیصل پارک شاہدرہ پر کوئی کام شروع ہی نہ ہوسکا۔