مشرق وسطیٰ

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی ایس پیز کو باعزت طریقے سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی

لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے پانچ ڈی ایس پیز کے اعزاز میں پروقار تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس کے ریٹائرڈ ہونے والے پانچ ڈی ایس پیز کے اعزاز میں پروقار تقریب آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ریٹائرڈ ہونے والی ڈی ایس پیز کوثر پروین،رخسانہ کوثر،ڈی ایس پی حمیرا تبسم،ڈی ایس پی ذوالفقار علی اور ڈی ایس پی محمد نعیم ورک نے تقریب میں شرکت کی۔ایس ایس پی ڈسپلن شاکر حسین داوڑ،ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر،ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان،ڈی ایس پی انٹیلیجنس ریحان جمال، پی ایس او ڈی ایس پی کاشف ڈوگر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت تمام سیکشن انچارج اور سینئرافسران موقع پر موجود تھے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی ایس پیز کو باعزت طریقے سے مدت ملازمت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔بلال صدیق کمیانہ نے ڈی ایس پیز کی آئندہ زندگی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے ڈی ایس پیز کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے دیئے۔سربراہ لاہور پولیس نے ڈی ایس پیز کی محکمہ کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران انتہائی باصلاحیت، پروفیشنل اور خدا ترس انسان ہیں،ان کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران پولیس فیملی کا ہمیشہ حصہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیسنگ ہمارے ایمان کاحصہ اورخلق خدا کی خدمت مشن ہونا چاہیے۔باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری کرنے والے ڈی ایس پیز محکمہ پولیس کے غازی ہیں،لاہور پولیس میں ان کا خلا ہمیشہ محسوس ہو گا۔ریٹائرڈ ڈی ایس پیز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران ملازمت بہت سے چیلنچز درپیش آئے تاہم اللہ نے کرم کیا اور سینئر افسران کی رہنمائی سے خلق خدا کی خدمت اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام ٹارگٹس احسن طریقے سے پورے کئے۔ریٹائرڈ پولیس افسران نے دوران ملازمت بھرپور رہنمائی اور ریٹائرمنٹ پر پروقار تقریب میں عزت افزائی کیلئے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور سینئر افسران کا شکریہ ادا کیا۔ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے محکمہ پولیس میں کلیدی عہدوں پر خدمات سرانجام دیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button