
تیاری مکمل، مردم شماری کے اہداف حاصل کریں گے: ڈی سی لاہور
ڈی سی لاہور مردم شماری ٹیموں کے ہمراہ شادمان، جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں میں پہنچ گئیں, لاہور میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے اپنے گھر سے ا ندراج کا آغاز کیا
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور میں ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے اپنے گھر سے ا ندراج کا آغاز کیا۔ڈی سی لاہور مردم شماری ٹیموں کے ہمراہ شادمان، جیل روڈ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ مردم شماری دو مرحلوں میں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پہلا مرحلہ یکم تا 15 مارچ ہو گا اوریکم سے تین مارچ گھروں کی لسٹنگ جبکہ 4 سے پندرہ مارچ تک اندراج کیا جائے گا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ مردم شماری کا دوسرا مرحلہ 16 مارچ سے یکم اپریل تک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ سولہ سے اٹھارہ مارچ بلاکس کی لسٹنگ، اٹھارہ مارچ سے یکم اپریل تک اندراج ہو گا۔ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری میں لاہورکا ڈسٹرکٹ نمبر 7 ہے۔انہوں نے کہا کہ 200 سے 250 گھروں پر مشتمل 8 ہزار 68 مردم شماری بلاکس بنائے گئے ہیں اورکل 8068 بلاکس ہیں اور ہر بلاک میں 200 سے 250 گھر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل 639 سرکل سپروائزر، 4065 ڈیٹا اندراج کرنے والے کام کریں گے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈیٹا اندراج کے لیے کل 4707 ٹیبلٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لاہور آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا ضلع ہے اور ہم مکمل تیاری سے اترے ہیں اور مردم شماری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں گے۔