پاکستان میں رشین فیڈریشن کی یونیورسٹیزکے ہیڈز آف ڈیپارٹمنس اور دیگرعہدیداران نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا
رشین وفد کی آمد کے موقع پر پاکستان رشین ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہدحسن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹراشرف نظامی بھی موجود تھے
رشین فیڈریشن کی یونیورسٹیزکے ہیڈز آف ڈیپارٹمنس اور دیگرعہدیداران نے لاہورپریس کلب کا دورہ کیا۔ وفد میں پیروگوف رشین نیشنل ریسرچ میڈیکل یونیورسٹی ہیڈ آف انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ ایاناگریجاریوا اور ایکسپورٹ آف انٹرنیشنل کی اریناکریوا، کاذان فیڈرل یونیورسٹی سے رستم چنشیو، سینٹ پیٹرزبرگ سٹیٹ یونیورسٹی آف انڈسٹریل ٹیکنالوجیز اینڈ ڈیزائن کی ہیڈآف ڈیپارٹمنٹ الیگزینڈراشیواچنکو اور ایکسپرٹ آف ایڈمیشن ڈیپارٹمنٹ نکیتاسریٹنکو، اورال فیڈرل یونیورسٹی کے ہیڈآف اکیڈمک موبیلیٹی ڈیپارٹمنٹ ناٹالیہ کوالیوا اور رشین سٹیٹ ایگریرین ماسکو کے ہیڈآف انٹرنیشنل پراجیکٹ ڈیپارٹمنٹ کانسٹنٹو وینوگرادو شامل تھے ۔لاہورپریس کلب کے جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمورجکھڑ نے وفد کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر سینئرصحافی وکلب ممبرعامر سہیل نے وفد میں شرکت کرنے والوں کو شعبہ صحافت میں کلب کے کردارکے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ امتیازالحق نے کلب اور وفد کے مابین مترجم کا کردار ادکیا۔ رشین وفد کی آمد کے موقع پر پاکستان رشین ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہدحسن اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹراشرف نظامی بھی موجود تھے ۔جوائنٹ سیکرٹری حسن تیموجکھڑ نے اس موقع پر اس بات پر زوردیاکہ روس اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تعلقات میں اضافہ ہوناچاہیے اور جس طرح چائینززبان پاکستان میں عام سیکھی جارہی ہے رشین زبان بھی حکومتی سطح پرسکھانے کے انتظامات ہونے چاہیے ۔ رشین وفد میں شامل مہمانوں نے کہاکہ انھیں پاکستان آکر بہت اچھالگ رہاہے ، یہاں کے لوگ بہت ملنساز ، مخلص اور مہمان نواز ہیں اور ان کا یہ دورہ روس اور پاکستان کے تعلیمی میدان میں ایک شاندار اضافہ ہوگا۔رشین ہاﺅس کے ڈائیریکٹررسلان ایم پروکورو نے پاکستان کے لئے پچاس سکالرشپ کوبڑھا کرایک سو سکالرشپ کرنے کابھی اعلان کیا۔