پنجاب بھرمیں 940یفک حادثات میں 07افراد جاں بحق969زخمی ہوئے
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):لاہور: پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 940ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 517افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔452معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (73فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 460ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور27مسافر394اور122پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت213متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 81حادثات میں 75متاثرین کے ساتھ دوسرے گوجرانوالہ66حادثات میں 66متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔
واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل969متاثرین میں 774مرد اور202خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 167افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور497افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ312زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 807موٹرسائیکلز،72آٹو رکشے96 کاریں،19وین06مسافربسیں،15ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔