مشرق وسطیٰ

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری

ہم سڑکوں پرموجود، شہری روزہ گھروں میں افطار کریں، سی ٹی او لاہور. فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے، ٹریفک افسران

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)مستنصر فیروز کی ہدایت پر ڈویژنل اور سرکل افسران کی وارڈنز کے ہمراہ چوکوں میں افطاری کا سلسلہ جاری ہے، ایس پی آصف صدیق نے ایل او ایس نالہ فیروزپور روڈ پر روزہ افطار کیا، ایس پی سٹی شہزاد خان نے کینٹ سرکل میں روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی اکرام اللہ نے ٹھوکر نیاز بیگ میں وارڈنز نے ہمراہ افطاری کی، سرکل آفیسر مغل پورہ اشفاق احمد نے ٹھنڈی سڑک زمان پارک چوک، ڈی ایس پی سجاد حیدر بھٹی نے لاری اڈا میں روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی ڈیفنس اخلاق احمد نے ٹی کراسنگ ڈیفنس میں روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی راشد حیات نے ٹاؤنشیپ چوک پر روزہ افطار کیا، ڈی ایس پی انارکلی محمد طارق نے لٹن روڈ چوک، سرکل آفیسر اچھرہ نے فیروزپور روڈ، ڈی ایس پی فرخ رئیس نے مال روڈ اور ڈی ایس پی سٹی انجم شہزاد نے شاہ عالم چوک میں روزہ افطار کیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی کےساتھ ساتھ عبادت بھی کررہے ہیں،ہم سڑکوں پرموجود، شہری روزہ گھروں میں افطار کریں، سی ٹی او لاہور کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد شہریوں کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے، فورس کے ہمراہ روزہ افطار کرکے دلی سکون اور تسکین ملتی ہے، شہریوں کی سہولت اور آسانی کےلئے سیکنڈ شفٹ میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button