انٹرٹینمینٹ

مہذب دُنیا میں اپنی سماجی شناخت کو برقرار رکھنے میں الحمراء کا منفرد مقام ہے۔ سربراہ الحمراء

الحمراء کے معیار کے تسلسل،فروغ اور استحکام کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھیں جائیں۔ نازیہ جبیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ایگزیکٹوڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمراء نازیہ جبیں کی زیر صدارت الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی کارکردگی،خدمات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی تنظیم نو کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔نازیہ جبیں نے الحمراء اکیڈمی کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تجاویز طلب کر تے ہوئے کہا کہ الحمراء اکیڈمی ٗ عظیم ادارہ ہے اس کے معیار کو مزید بہتر بنائیں گے،اکیڈمی کی کارکردگی جانچنے کے لئے باقاعدہ لائحہ عمل اختیار کیا جائے۔ نازیہ جبیں نے کہا کہ پرفارمنگ و ویژول آرٹس کی تربیت عملی میدان کے تقاضوں کے مطابق دی جاتی ہے،مہذب دُنیا میں اپنی سماجی شناخت کو برقرار رکھنے میں الحمراء کا منفرد مقام ہے،الحمراء کے تمام شعبوں کی حیثیت، کارکردگی، افادیت قابل تحسین ہے،الحمراء کے معیار کے تسلسل،فروغ اور استحکام کیلئے بھرپور کاوشیں جاری رکھیں جائیں،اپنے مقاصد کے حصول میں تندہی،محنت اور خلوص نیت کے ساتھ گامزن ہیں۔ اجلاس میں تمام افسران نے شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء سے آگاہ کیا۔ واضح رہے الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس فنون لطیفہ کے 12شعبوں میں فنون لطیفہ کے تعلیم و تربیت فراہم کر رہی ہے، یہ سروس الحمراء مال اور الحمراء کلچرل،دونوں کمپلیکس سے فراہم کی جار ہیں ہیں،الحمراء اکیڈمی میں داخلہ حاصل کرنے کا طریقہ کار نہایت سہل اور آسان ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ نوجوان آرٹسٹوں کو اپنی طرف راغب کرنا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button