مشرق وسطیٰ

سابق ممبرر پنجاب اسمبلی سید یاور عباس کے خلاف اینٹی کرپشن پنجاب میں تحقیقات کا آغاز

سید یاور عباس نے سنجاول سنگانی میں 32 کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیداروں کو دے کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ سید یاور بخاری نے سنجاول سنگانی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کروایا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلانگ ایجنسی کے منصوبوں میں سابق ممبرر صوبائی اسمبلی سید یاور عباس کے خلاف اینٹی کرپشن میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیر کو 7اپریل صبح 9بجے طلب کر لیا۔ ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے مطابق سید یاور عباس نے سنجاول سنگانی میں 32 کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر و بحالی کا ٹھیکہ من پسند ٹھیکیداروں کو دے کر کروڑوں روپے کی کرپشن کی۔ سید یاور بخاری نے سنجاول سنگانی روڈ کی تعمیر میں ناقص میٹیریل استعمال کروایا۔ سڑک کی تعمیر و بحالی سے قبل ہی ٹھیکیداروں کو تمام ادائگیاں کر کے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button