مشرق وسطیٰ

9 اہم شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔ محمد علی رندھاوا

لاہور کی تین ماڈل شاہراہوں پر غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع ایل ڈی اے کے عملے نے علامہ اقبال ٹاون،شادمان اور گلبرگ میں کارروائیاں کر کے دودرجن سے زائد املاک سربمہر کردیں, بلڈنگ پلان میں منظور شدہ پارکنگ کی جگہ پر پارکنگ ہی بنانا ہو گی۔کمشنر لاہور و ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ شہر میں کمرشل املاک پر پارکنگ ایریاز پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ عید سے قبل پارکنگ کے لیے مختص جگہ سے تجاوزات ہٹانے کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔انہوںنے کہا کہ پارکنگ ایریاز پر تجاوزات کے خلاف شہر بھر میں کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ شہر کی اہم شاہراہوں پر پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات بنانے سے پارکنگ ا ور ٹریفک کے لیے بہت سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلڈنگ پلان میں منظور شدہ پارکنگ کی جگہ پر پارکنگ ہی بنانا ہو گی۔ لاہور کی9 اہم شاہراہوں کو ہر لحاظ سے ماڈل بنانے کے لیے جامع اقدامات کیے جارہے ہیں۔
دریں اثناءکمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایل ڈی اے ٹیموں کا شہر میں آپریشن جاری ہے اور پارکنگ کی جگہ پر تجاوزات قائم کرنے پر دو درجن سے زائد املاک سربمہر کر دی گئیں۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ایم سی ایل، ایل ڈی اے، ٹیپا اور ضلعی انتظامیہ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ان ٹیموں نے لاہور کی تین ماڈل شاہراہوں پر پارکنگ کی جگہ مختص نہ کرنے اور غیر قانونی لینڈ یوز کے خلاف کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں کے دوران علامہ اقبال ٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے 14 املاک کو سربمہر کیا گیا۔مین بلیوارڈ علامہ اقبال ٹاو ن سے متعدد املاک سے پارکنگ کی جگہ سے تجاوزات ہٹا دی گئیں۔علامہ اقبال ٹاون کے ہنزہ بلاک، کالج بلاک اور گلشن بلاک میں کارروائیاں کی گئیں۔مین بلیوارڈ پر قائم معروف برینڈز کی پارکنگ کی جگہ پر قائم تجاوزات ہٹا دی گئیں۔مین بلیوارڈ شادمان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ املاک کو سیل کر دیا گیا۔مین بلیوارڈ شادمان پر سٹورز اور ریسٹورنٹ کی پارکنگ پر بنائی گئی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔سربمہر کی جانے والی املاک کو غیر قانونی لینڈ یوز اور قوانین کی خلاف ورزی پر سربمہر کیا گیا۔ گلبرگ مین مارکیٹ اور خالی روڈ کے اطراف میں بھی کارروائی کی گئی۔مین مارکیٹ سے منی مارکیٹ تک مین شاہراہ سے تجاوزات ہٹائی گئیں۔ٹاﺅن پلاننگ ونگ زون تھری کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے6 املاک سر بمہر کر دیں۔سیل کی جانے والی عمارتوں میں معروف برینڈز، شاپنگ مالز، دفاتر، ریستوران اور سٹورز شامل ہیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button