مشرق وسطیٰ
چوہدری پرویز الہٰی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں اینٹی کرپشن عدالت میں پیش
چوہدری پرویز الہٰی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں ساڑھے 6کروڑ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن پنجاب
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی):سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں اینٹی کرپشن کی عدالت میں پیش ہوئے۔چوہدری پرویز الہٰی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترکش کمپنی اووز پاک سے رشوت لینے جبکہ ان کے بیٹے مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی پر بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں ساڑھے 6کروڑ روپے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے وکلا نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیس میں بحث مکمل کر لی ہے۔ سپیشل جج اینٹی کرپشن نے اینٹی کرپشن کی پراسیکیوشن ٹیم کو کل بحث مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔