مشرق وسطیٰ

18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر 327 موٹرسائیکلیں و دیگر وہیکلز تھانوں میں بند

پکڑی گئی گاڑی، موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کی طرف سے بیان حلفی جمع کروایا گیا.

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌سٹی ٹریفک پولیس کیطرف سے 18 سال سے کم عمر ڈرائیونگ پر گاڑی، موٹرسائیکل چلانے پر سخت کریک ڈاؤن دیکھنے میں آیا، کریک ڈاؤن کے دوران 327 موٹرسائیکلوں کو شہر کے مختلف ٹریفک سیکٹرز اور تھانوں میں بند کروایا گیا، پکڑی گئی موٹرسائیکل، رکشہ و دیگر وہیکل کی واپسی کےلئے والدین کو بیان حلفی جمع کروایا گیا، اس حوالے سے سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے والدین کو مکمل آگاہی دی گئی، ایجوکیشن ٹیم، پوائنٹ ڈیوٹی پر وارڈنز کو مکمل بریفنگ دی گئی، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ کم عمری میں ڈرائیونگ کرنے سے حادثات کا اندیشہ رہتا ہے، چھٹی کے روز بچوں کی بڑی تعداد موٹرسائیکل، گاڑی و دیگر وہیکل لیکر سڑکوں پر دندناتی پھرتی ہے، مستنصر فیروز کا۔مزید کہنا تھا کہ 18 سے کم عمر ڈرائیونگ پر بچوں کے مستقبل کے پیش نظر انہیں بند نہیں کیا جائے گا،علاوہ ازیں موٹرسائیکل میں آلٹریشن، سائلنسر، بےجاء ہارن اور فلیشر لائٹس والوں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا، ٹریفک پولیس کی طرف سے شہر کی بڑی اور اہم مارکیٹوں میں مکینکس کو وارننگ نوٹس بھی جاری کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا، سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے والدین سے اپیل کی کہ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کریک ڈاؤن سے کم عمر ڈرائیورز کی تعداد میں واضح کمی نظر آرہی ہے.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button