مشرق وسطیٰ

جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ڈی آئی جی آپریشنز لاہورصادق علی ڈوگر کے حکم پر جمعتہ المبارک کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تمام آنے جانے والے افراد اور گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنزکی ہدایات کی روشنی میں تمام ڈویژنل ایس پیز،ڈی ایس پیزاور ایس ایچ اوز اپنے علاقوں میں قائم مساجد اورامام بارگاہوں سمیت تمام اہم تنصیبات اور حساس مقامات کے حفاظتی انتظامات کا جائز لیتے رہے۔ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران ڈولفن سکواڈ اور پولیس رسپانس یونٹ کے اہلکاروں نے شہر کی تمام حساس مساجداور امام بارگاہوں کے ارد گردموئثرپٹرولنگ کو یقینی بنایاگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز خود بھی فیلڈ میں موجود رہے۔ انہوں نے مسجد شہداء مال روڈاور داتا دربار سمیت شہر کی مختلف مساجد پر سکیورٹی کے انتظامات کو خود چیک کیا۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو وینٹج پوائنٹ ڈیوٹی اور سکیورٹی پلان بارے بریفنگ دی۔ صادق علی ڈوگر نے نماریوں اورزائرین کی تلاشی کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے چیکنگ پر مامور جوانوں سے سکیورٹی بارے گفتگو کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔انہوں نے سکیورٹی پر موجود افسران و جوانوں کو مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھنے کا بھی حکم دیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button