
لائسنس دفاتر میں آنے والا ہر شہری ہمارا مہمان ہے،لائسنس کے حصول کیلئے آنے والا کوئی بھی شہری بغیر ٹیسٹ واپس نہ جائے، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے لائسنس سہولیات بارے شہریوں سے استفسار کیا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے استفسار کیا، بہترین سروسز پر شہریوں کا ڈی آئی جی ٹریفک سے اظہارِ تشکر
لا ہو ر پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے شہر کے مختلف لائسنس دفاتر کے سرپرائز وزٹس کیا ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا لبرٹی سینٹر، مناواں سینٹر اور گریٹر اقبال پارک سینٹر کا وزٹ کیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے پولیس خدمت مراکز میں مختلف پولیس سروسز کا جائزہ لیا، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے لائسنس سہولیات بارے شہریوں سے استفسار کیا۔ڈی آئی جی مرزا فاران بیگ نے لائسنس کے حصول کیلئے آنے والے شہریوں سے استفسار کیا، بہترین سروسز پر شہریوں کا ڈی آئی جی ٹریفک سے اظہارِ تشکر۔مرزا فاران بیگ نے کریکٹر سرٹیفکیٹس، پولیس ویری فیکشن، سمیت دیگر 14 سروسز کا جائزہ لیا،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا تمام دفاتر میں ٹھنڈے پانی کی فوری فراہمی کا حکم، تمام دفاتر کے باہر آگاہی بورڈز، سٹینڈیز لگانے کا حکم، کرپشن، نارواسلوک کی صورت میں اہلکار سمیت انچارج سینٹر بھی گھر جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے کہا کہ روڈ کرپشن سمیت لائسنسنگ میں کرپشن کے خاتمے کیلئے ویجی لینس ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں، لائسنس دفاتر میں آنے والا ہر شہری ہمارا مہمان ہے،لائسنس کے حصول کیلئے آنے والا کوئی بھی شہری بغیر ٹیسٹ واپس نہ جائے،میرٹ اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،شہریوں کے ڈرائیونگ لائسنس کے سائن ٹیسٹ اور روڈ ٹیسٹ کی ویڈیوز کو محفوظ کیا جائے، پنجاب بھر خصوصاً لاہور کی ٹریفک اور پولیس سروسز کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔