
مشرق وسطیٰ
ایس پی اقبال ٹاؤن کے دفترمیں سب انسپکٹرزکے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ترقی پانے والے تنویر بلال، عمر شبیر اور تنزیل بٹ کو سب انسپکٹرکے عہدے کے رینک لگائے۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): ایس پی (آپریشنز)اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو کے دفترمیں اے ایس آئی سے سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے ترقی پانے والے تنویر بلال، عمر شبیر اور تنزیل بٹ کو سب انسپکٹرکے عہدے کے رینک لگائے۔
ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عثمان ٹیپو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس کے افسران اور اہلکاروں کی پروموشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہوں نے ترقی پانے والے تنویر بلال، عمر شبیر اور تنزیل بٹ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوش اسلوبی سے اپنے فرائض سر انجام دیں اور اپنی قابلیت و پیشہ ورانہ مہارت کو بروے کار لاتے ہوئے خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں۔