اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فراڈ کا مقدمہ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ کو بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل انتظار پنجوتہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مقدمے میں حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کردی ہے۔
بدھ کو بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل انتظار پنجوتہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں فراڈ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ’متعلقہ عدالت پیش ہوکر عبوری ضمانت لینا چاہتے ہیں۔ خدشہ ہے کہ پولیس گرفتار کرلے گی اس لیے عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔‘

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button