
مشرق وسطیٰ
پاک سر زمین ادارہ تعلیم کے طلباء وطالبات نے پودے لگا کر اپنا نام گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ بنانےکی یہ کامیابی ھر پاکستانی خصوصا بھاولپور کے عوام کی کامیابی ہے، اس ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مدد پر بہاولپور کے عوام اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں, عبداللہ تنصیر حیدر مصطفیٰ
بہاولپور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام آ نا اعزاز کی بات ہے، یہ اعزاز بہاولپور کے عوام کے نام کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار عبداللہ تنصیر حیدر مصطفیٰ نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین ادارہ تعلیم کے طلباء وطالبات نے پودے لگا کر اپنا نام گینز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ریکارڈ بنانےکی یہ کامیابی ھر پاکستانی خصوصا بھاولپور کے عوام کی کامیابی ہے، اس ورلڈ ریکارڈ بنانے میں مدد پر بہاولپور کے عوام اور تمام ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،عبداللہ تنصیر نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ، بہاولپور اور پاکستان کا نام روشن کرنے کی کاوش جاری رکھی جائے گی ۔