مشرق وسطیٰ

کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی پر لیسکو پلیئرزمیں سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ تقسیم کرنے کی تقریب

نیشنل اور انٹرنیشنل گیمز میں پاکستان کی جانب سے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد لیسکو سے وابستہ ہے جن میں 8اولپمیئن، 92انٹرنیشنل پلیئرز اور 192نیشنل پلیئرز ہیں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی جانب سے کھیلوں کے مقابلوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے لیسکو کے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹ اور ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ اس خصوصی تقریب کا انعقاد ایوان اقبال میں کیا گیاجس میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرزحافظ میاں محمد نعمان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ لیسکو بورڈ ممبر مجاہد اسلام باللہ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر، جنرل سیکرٹری واپڈا سپورٹس بورڈ عمیر ملک، ڈائریکٹر کسٹمرز سروسز رائے محمد اصغر،ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، ایڈمن ڈائریکٹر میاں محمد افضل،چیف انجینئر سرور مغل،چیف انجینئر ظفر اقبال،چیف انجینئررمضان بٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے دوران لیسکو کی کرکٹ، والی بال، روئنگ، ہینڈ بال، سوئمنگ،ریسلنگ،کبڈی سمیت دیگر ٹیموں کے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔جنرل سیکرٹری لیسکو اسپورٹس ایسوسی ایشن میاں محمد افضل نے تقریب کا باقاعدہ آغاز کیا۔ میاں افضل نے لیسکو اسپورٹس کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ لیسکو کی 22 ٹیموں کے اس وقت 445ایکٹو پلیئرز ہیں جن میں سے 115کھلاڑی نیشنل اور انٹرنیشنل گیمز میں ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیشنل اور انٹرنیشنل گیمز میں پاکستان کی جانب سے حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد لیسکو سے وابستہ ہے جن میں 8اولپمیئن، 92انٹرنیشنل پلیئرز اور 192نیشنل پلیئرز ہیں۔لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے اپنے خطاب میں مسلسل23سال سے انٹریونٹ چیمپیئن رہنے والی لیسکو اسپورٹس ایسوسی کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز حافظ میاں محمد نعمان نے اپنے خطاب کے دوران کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کا بہت خیال رکھتی ہیں،ہمیں اپنے اتھلیٹس کی دل سے قدر کرنی چاہیے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیل بہت ضروری ہیں،پچھلے چند ادوار میں سیاسی ابتری کی جو صورتحال رہی اس سے رویوں پر بڑا منفی اثر آیا ہے،کھیل زندہ قوموں کا شعار ہے لیسکو میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔چیئرمین بورڈ نے کارکردگی کے اعتبار سے تمام جیتنے والے کھلاڑیوں میں ایک ماہ کی تنخواہ اور کیش انعامات جبکہ کھلاڑیوں کے ماہانہ اعزازیہ میں بھی 100 فیصداضافے کا بھی اعلان کیا۔تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button