
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے یادگار شہداء پر حاضری دی
نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں گرفتارملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگرعلاج و معالجہ کیلئے پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی استعدادکارمیں اضافہ کیا جا رہا ہے پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں آئی سی یواور آؤٹ ڈورسروسزکو مکمل فعال بنایاجارہا ہے صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی کو سکیورٹی آڈٹ کے بعد مزیدبہتربنایاجا رہا ہے پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم
لاہو پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کا استقبال کیا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اس موقع پر پنجاب پولیس کے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی گئی۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔بعدازاں صوبائی وزیرصحت نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اعجاز حسین، پروفیسر ڈاکٹر معین، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد شمس، پروفیسر محمد عمران، ڈاکٹر نومیہ اشرف، سی ای او مئیو ہسپتال ڈاکٹر ہارون حامد، ایم ایس ڈاکٹر احسن و دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جیز ڈاکٹر انعام وحید اور احسن یونس، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور ایس ایس پی عمارہ اطہر، ایس پی ہیڈکوارٹرز عبداللہ لک و دیگر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کو ہسپتالوں سے متعلق بریفنگ دی۔
نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے پولیس ویلفیئرہسپتال لاہور کو مئیوہسپتال،پولیس ویلفیئرہسپتال گوجرانوالہ کو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال اور پولیس ویلفیئرہسپتال راولپنڈی کو راولپنڈی ٹیچنگ ہسپتال کے ساتھ منسلک کردیاگیاہے۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ پنجاب پولیس میں فرائض سر انجام دینے والے ملازمین ہمارے بچے ہیں۔ پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں گے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب پولیس کے زیرانتظام ویلفیئرہسپتالوں کو سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کے ساتھ منسلک کرنے کا بنیادی مقصدپولیس ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا تھا۔محکمہ صحت پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں کو ایچ آرسمیت ہر قسم کی تیکنیکی معاونت فراہم کرے گا۔اس حوالے سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کے درمیان ایک معاہدہ بھی سائن ہو چکا ہے۔علاج ومعالجہ کے حوالے سے محکمہ صحت اور پنجاب پولیس کا باہمی انتہائی اہم رشتہ قائم ہے۔صوبائی وزیرصحت نے مزیدکہاکہ پنجاب پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں موجودڈاکٹرزوعملہ کی ٹریننگ و کپیسٹی بلڈنگ کی جا رہی ہے۔پولیس ویلفیئرہسپتالوں میں آئی سی یواور آؤٹ ڈورسروسزکو مکمل فعال بنایاجارہا ہے۔گرفتارملزمان کے میڈیکل ٹیسٹ سمیت دیگرعلاج و معالجہ کیلئے پولیس ویلفیئر ہسپتالوں کی استعدادکارمیں اضافہ کیا جا رہا ہے۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی قیادت میں عوام کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں سکیورٹی کے خاطرخواہ انتظامات کیلئے بھی پنجاب پولیس اقدامات اٹھا رہی ہے۔صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں کی سکیورٹی کو سکیورٹی آڈٹ کے بعد مزیدبہتربنایاجا رہا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں موجودپولیس چوکیوں کومزیدفعال بنایاجا رہا ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے پنجاب پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ پولیس ملازمین کو صحت مند ماحول مہیاکرناپنجاب پولیس کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔پنجاب پولیس کے ملازمین کو صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ صحت اللہ پاک کی انمول نعمت ہے۔پولیس ملازمین کی سکریننگ کے انتظامات کروانے پر محکمہ صحت کے شکرگزارہیں۔آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور نے پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی بہتری کیلئے نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم ودیگر فیکلٹی ممبران کی آمدکاشکریہ اداکیا۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایازنے کہاکہ کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پولیس ویلفیئر ہسپتالوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کرے گی۔پولیس ویلفیئرہسپتالوں کی بہتری کیلئے روڈمیپ وضع کردیا گیا ہے۔