
انتظامیہ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر عاشورہ محرم پر مجالس عزا اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں۔ ڈاکٹر جمال ناصر
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے ، امن امان یقینی بنانے اور مجالس عزا اور جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہےہیں۔ انتظامیہ، رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے قیام اور انتہا پسندی و دہشت گردی کے خلاف علماءکرام کے تعاون کو قد ر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ پر امن پاکستان کے لئے ہم سب متحد ہیں اور اپنے وطن کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔
قبل ازیں صوبائی وزیر نے منڈی بہاوالدین میں محرم الحرام کے انتظامات، مرکزی کنٹرول روم اور پھالیہ روڈ پر جاری آٹھ محرم الحرام کے ماتمی جلوس کا معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے کئے گئےانتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
صوبائی وزیر صحت نے عاشورہ محرم کے موقع پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیوں کی تفصیلات بھی معلوم کیں۔