اتحادیوں نے شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دے دیا
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی نے وزیر اعظم کو نگران وزیر اعظم کا فائنل کرنے کا اختیار دے دیا۔اتحادی جماعتوں کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔
اسلام آباد : اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم شہباز شریف کو نگران وزیراعظم کا نام فائنل کرنے کا اختیار دے دیا اور کہا وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیراعظم کیلئے نامزد کردیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نگراں سیٹ اپ سے متعلق پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس ہوا۔جس میں سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل سمیت وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے، اجلاس میں نگران وزیراعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پی ڈی ایم اور اتحادی نے وزیر اعظم کو نگران وزیر اعظم کا فائنل کرنے کا اختیار دے دیا۔اتحادی جماعتوں کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم جسے مناسب سمجھیں نگران وزیر اعظم کے لئے نامزد کردیں۔پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے نگران وزیراعظم کے نام پر مشاورت کی منظوری دے دی۔