کھیل

’مختصر لیگز کے لیے دستیاب‘ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

کرکٹ کی خبروں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 34 سالہ ایلکس ہیلز گزشتہ برس ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ میچ ان کا انگلینڈ کی طرف سے آخری بین الاقوامی میچ بھی تھا۔

انگلینڈ کے جارحانہ اوپنگ بیٹر ایلکس ہیلز نے بین الاقوامی کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔
کرکٹ کی خبروں کی ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق 34 سالہ ایلکس ہیلز گزشتہ برس ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ میچ ان کا انگلینڈ کی طرف سے آخری بین الاقوامی میچ بھی تھا۔
ہیلز گزشتہ نو مہینوں کے دوران انگلینڈ کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے رہے ہیں، جس میں دو طرفہ وعدوں اور ان کے فرنچائز کے معاہدوں کے درمیان توازن برقرار رکھا گیا ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ چھوڑنے کا انتخاب کیا کہ وہ دنیا بھر میں مختصر لیگز کے لیے مسلسل دستیاب ہیں۔
ایلکس ہیلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’تینوں فارمیٹس میں 156 مواقع پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ میں نے زندگی بھر کے لیے کچھ یادیں اور کچھ دوستیاں بنائی ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ آگے بڑھنے کا یہی صحیح وقت ہے۔‘
’انگلینڈ کی شرٹ میں اپنے پورے وقت کے دوران میں نے عروج کے ساتھ ساتھ کچھ زوال کا بھی تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ناقابل یقین سفر رہا ہے اور میں بہت مطمئن ہوں کہ انگلینڈ کے لیے میرا آخری میچ ورلڈ کپ فائنل جیتنا تھا۔‘
ہیلز نے رواں برس کے آغاز میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معاہدے کی وجہ سے شرکت نہیں کی تھی، اور اس سے اگلے مہینے میں بھی انہیں یہی مسئلہ درپیش تھا۔
وہ کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کی فرنچائز کے ساتھ متبادل معاہدے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی ٹی20 ہوم سیریز نہ کھیل پاتے۔
انہوں نے حال ہی میں انگلینڈ کے مینز کرکٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر روپ کی کو بتایا تھا کہ وہ وہ بین الاقوامی (کرکٹ سے) ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں، اور جمعرات کی شام انہوں نے اس فیصلے کی تصدیق کر دی۔
ایلکس ہیلز کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ’تمام اتار چڑھاؤ کے دوران دوستوں، خاندان اور بلاشبہ عالمی کرکٹ کے بہترین شائقین نے میری حمایت کی۔ میں نوٹنگھم شائر کے لیے مزید کھیلنے اور دنیا بھر میں مزید فرنچائز کرکٹ کا کھیلنے کا منتظر ہوں۔‘
ہیلز نے انگلینڈ کی جانب سے 11 ٹیسٹ میچوں میں 573 رنز بنائے ہیں جبکہ 70 ون ڈے میچوں انہوں نے 2419 رنز سکور کیے۔ ٹی20 انٹرنیشنل میں انہوں نے 75 میچوں میں 2074 رنز بنائے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button