مشرق وسطیٰ

جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے، برطانوی ہائی کمیش ریجنل سکیورٹی مینیجر مائیکل کچنز

برطانوی ہائی کمیشن سکیورٹی وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ وفد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ریجنل سکیورٹی مینیجر مائیکل کچنز سمیت 8 ممبران شریک مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے برطانوی وفد کو سکیورٹی انتظامات اور ورکنگ بارے بریفنگ دی سیف سٹی کا دائرہ کار بڑھانے سمیت 20 لاکھ سے زائد پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کی جاچکی ہے، محمد کامران خان

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): برطانوی ہائی کمیشن کے سکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں برطانوی ہائی کمیشن کے ریجنل سکیورٹی مینیجر مائیکل کچنز سمیت 8 ممبران شریک تھے۔ مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے برطانوی وفد کو صوبائی دارلخلافہ میں سکیورٹی انتظامات اور ادارے کی ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ برطانوی وفد کو سیف سٹیز کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا گیا جہاں سے انہوں نے شہر میں مانیٹرنگ کے عمل اور 15 ایمرجنسی سینٹر میں لائیو کالز کا جائزہ لیا۔ وفد کوایڈوانس ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، الیکٹرانک چلاننگ اورمیڈیا سینٹر سے عوامی آگاہی مہم بارے بتایا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہمراہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کلیدی کردار ہے۔ سیف سٹیز کا دائرہ کار بڑھانے سمیت 20 لاکھ سے زائد پرائیویٹ کیمروں کی میپنگ کی جا چکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کو اب تک 3 لاکھ خواتین انسٹال کرچکی ہیں۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمیشن کے ریجنل سکیورٹی مینیجر مائیکل کچنز نے منصوبے میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ متاثر کن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موثر سکیورٹی کے لیے پاکستان بھر میں سیف سٹی جیسے منصوبے ناگزیر ہیں۔ دورے کے اختتام پر مینجنگ ڈائریکٹر محمد کامران خان نے برطانوی سکیورٹی وفد کے سربراہ مائیکل کچنز کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button