مشرق وسطیٰ

پی ایچ اے کی الخدمت فاؤنڈیشن کو بنو قابل تعلیمی منصوبہ کے حوالے سے تعاون کی یقینی دہانی

منصوبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ایک سال کے عرصہ میں 10 ہزار طلبہ کو شہر کے40 سے زائد تعلیمی اداروں مفت آئی ٹی کورسز کروائے گی

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے وفد کی ڈی جی محمد طاہر وٹو سے ملاقات کیلئے بروز جمعہ پی ایچ اے ہیڈکواٹرز آمد ہوئی۔ سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن لاہورضیاء الدین انصاری نے گرین لاہور مہم اور نوجوانان کیلئے بنو قابل لاہور منصوبہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبے کے تحت الخدمت فاؤنڈیشن ایک سال کے عرصہ میں 10 ہزار طلبہ کو شہر کے40 سے زائد تعلیمی اداروں مفت آئی ٹی کورسز کروائے گی۔ اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کا پی ایچ اے کے ملازمین کے بچوں کو بنو قابل لاہور منصوبے میں مفت آئی ٹی کورس کروانے کی پیشکش بھی محمد طاہروٹو کے سامنے رکھی۔ ڈی جی محمد طاہرو ٹو نے منصوبے کو سراہتے ہوئے پی ایچ اے کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے وفد نے ڈی جی سمیت پی ایچ اے حکام کاشکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن پی ایچ اے موسی علی بخاری، ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر ابراہیم، پروجیکٹ ڈائریکٹر جیلانی پارک فرخ اخلاق اور انچارج بنو قابل منصوبہ جبران بٹ، ڈائریکٹر پبلک پاٹنر شپ افئیر سنان اکبر بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button