پنجاب انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پر عملدرآمد کے سلسلے میں سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹرجمال ناصر
نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر سے برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جینی ہیرس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی پراجیکٹ لیڈ ڈاکٹر اینی ولسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات پوری دنیا میں خطرناک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے پنجاب کی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام متعارف کروایا گیا ہے کورونا وائرس نے پوری دنیا کے ہیلتھ سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا،کورونا وائرس کی وباء سے ہم سب کو سیکھنا چاہئے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم وفد کے دورے سے برطانیہ اور پنجاب کے درمیان ہیلتھ کیئر پارٹنر شپ مضبوط ہو گی برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے تکنیکی تعاون سے پنجاب میں بیماریوں کے خلاف سرویلنس سسٹم میں بہتری آئی ہے
لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر سے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں برطانیہ کی ہیلتھ سیکورٹی ایجنسی کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جینی ہیرس اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی پراجیکٹ لیڈ ڈاکٹر اینی ولسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ملاقات میں ایڈوائزر نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر شفیع ملک، ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر الیاس گوندل، ڈاکٹر محمد فاروق، ڈاکٹر یداللہ، ڈاکٹر سعید اختر و محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی کے وفد کو پنجاب کی عوام کو صحت کی فراہم کی جانے والی سہولیات بارے بریفننگ دی۔برطانیہ کی ہیلتھ سکیورٹی کے وفد نے پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہا۔
نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پاکستان آبادی کے اعتبار سے اگلے بیس سال بعد دنیا کا تیسرا بڑا ملک بننے جا رہا ہے۔ پوری دنیا میں خطرناک بیماریوں پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جا رہا ہے۔پنجاب کی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے آرٹیفشل انٹیلی جنس کا نظام متعارف کروایا گیا ہے۔صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کے ہیلتھ سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا۔کورونا وائرس کی وباء سے ہم سب کو سیکھنا چاہئے۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے مجھے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ذمہ داری سونپی ہے۔ اللہ پاک نے مجھے دنیا کے پانچ ممالک میں خدمت انسانیت کا موقع فراہم کیا ہے۔پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کا بانی صدر بھی ہوں۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔نگران صوبائی وزیر محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ وفد کے دورے سے برطانیہ اور پنجاب کے درمیان ہیلتھ کیئر پارٹنر شپ مضبوط ہو گی۔ برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے تکنیکی تعاون سے پنجاب میں بیماریوں کے خلاف سرویلنس سسٹم میں بہتری آئی ہے۔ پنجاب انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پر عملدرآمد کے سلسلے میں سرگرمی سے کام کر رہا ہے۔ ڈاکٹرجمال ناصرنے کہاکہ چھوت کی بیماریوں کی روک تھام کے لئے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی تربیت کے سلسلے میں برطانوی ہیلتھ ایجنسی کے تکنیکی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پنجاب کی عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے آگاہی مہم چلا رہے ہیں۔ قبل ازیں نگران صوبائی وزراء صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور ڈاکٹر جمال ناصر نے وفد کے ممبران میں یادگاری شیلڈز بھی تقسیم کیں۔