
جرائم میں ملوث افراد کسی ریایت کے مستحق نہیں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی لاہور پولیس کا اولین مشن ہے، سی سی پی او لاہور
لاہور پولیس نے رواں سال میں 12358اشتہاری مجرمان، 27924 عدالتی مفروراور11970 عادی مجرمان گرفتارکئے سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے آپریشنز کی خود نگرانی کریں، بلال صدیق کمیانہ
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): لاہور پولیس نے اشتہاری و عادی مجرمان اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائیوں کے دوران رواں سال میں 12358اشتہاری ملزمان، 27924 عدالتی مفروراور11970 عادی مجرمان گرفتارکئے ہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیاں میں کیپٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے بتایا کہ کینٹ ڈویژن میں 2816 اشتہاری ملزمان، 4874 عدالتی مفرور اور2753 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ سول لائنز ڈویژن میں 1266 اشتہاری ملزمان، 2600 عدالتی مفرور جبکہ1227 عادی مجرمان پکڑے گئے۔ اسی طرح سٹی ڈویژن میں 2639 اشتہاری مجرمان، 6582 عدالتی مفروراور2965 عادی مجرمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 1480 اشتہاری ملزمان، 3703 عدالتی مفروران اور1766 عادی مجرمان پکڑے گئے۔ اس کے ساتھ ساتھ صدرڈویژن میں 1943 اشتہاری ملزمان، 4432 عدالتی مفرور اور1747عادی مجرمان قانون کی گرفت میں لئے گئے جبکہ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 2214 اشتہاری ملزمان، 5733 عدالتی مفرور اور1512 عادی مجرمان گرفتار کئے گئے۔
بلال صدیق کمیانہ نے ہدایت کی کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کو موثر فالو اپ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں کے ذریعے پابند سلاسل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ سپروائزری افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری کے آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔