مشرق وسطیٰ

سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس

سی سی پی او کا لوہاری پولیس سٹیشن کو 30ستمبر تک فنکشنل کرنے کا حکم، ہنجر وال،بھاٹی گیٹ اور لیاقت آباد پولیس سٹیشنز کوجلد مکمل کرنے کی ہدایت

لاہور پاکستان (نمائندہ وائس آف جرمنی): سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت کیپٹل سٹی پولیس آفس میں ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جاری ترقیاتی سکیموں اور فلاحی منصوبوں کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاہور پولیس کی 11ترقیاتی سکیموں میں سے 7تھانوں سمیت 4زیر تکمیل سکیموں پر بھی غور و خوض کیا گیا۔ ایس ایس پی(ایڈمن)عاطف نذیر نے اجلاس کو جاری ترقیاتی سکیموں بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہورنے لوہاری پولیس سٹیشن کو 30ستمبر تک فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے ہنجر وال،بھاٹی گیٹ اور لیاقت آباد پولیس سٹیشنز کو بھی جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔بلال صدیق کمیانہ نے بھوبتیاں میں پولیس ملازمین کی رہائش گاہوں کی بھی30نومبر تک تکمیل کی ہدایات جاری کیں۔سی سی پی او لاہورنے ڈولفن سکواڈ کے ٹریننگ سکول فار کلوز پروٹیکشن یونٹ ٹاؤن شپ کوبھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران بڑے تھانوں کی تعدادکا تعین مقامی آبادی اورجرائم کے تناسب کے مطابق کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چھوٹے تھانوں کوعوام کی سہولت کیلئے آپس میں ضم کرنے کی تجویز کابھی جائزہ لیاگیا۔سی سی پی او لاہور نے کی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی تعمیرو مرمت اوراپ گریڈیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تھانوں میں شہریوں کی سہولت کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ فرنٹ ڈیسک، انویسٹی گیشن روم، ویٹنگ ایریا اور واش رومز دستیاب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں اور فلاحی پراجیکٹس کو جلدازجلد مکمل کرنے کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اجلاس میں ایس ایس پی(ایڈمن) عاطف نذیر، ایس ایس پی(آپریشنز)صہیب اشرف،ڈی ایس پی ڈویلپمنٹ مصطفیٰ حسن، ایکسئین بلڈنگ اور ٹھیکیداران کی بھی شرکت۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button