پاکستان کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی ایک ماہ قبل اغواء ہونے والا مغوی ساگر کمار کو اغواء کاروں کے چنگل سے بازیاب کروا لیا گیا
جرائم پیشہ عناصر پر پولیس غالب آئی اور پولیس کی چڑھائی کے ڈر سے ساگر کمار کو چھوڑ کر ڈاکو اپنی کمین گاہوں سے بھاگ نکلے ایس پی پولیس کشمور نے ساگر کمار کو گذشتہ رات بازیاب کروا کر ان کے ورثہ کے سپرد کر دیا گیا
جنوبی پنجاب راجن پور پاکستان(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):ذرائع کے مطابق ایک ماہ قبل 9/8/2023 کو گن پوائنٹ پر موبائیل مارکیٹ کشمور سے اغواء ہونے والا ہندو کمیونٹی پاکستانی شہری ساگر کمار کو گزشتہ روز کشمور پولیس کا گھوڑا گھاٹ کچے کے علاقے میں اینٹلی جنس بیسڈ آپریشن کے لئے پولیس کی بھاری نفری کی طرف روانہ ہوئی اس دوران پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے مابین فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا جرائم پیشہ عناصر پر پولیس غالب آئی اور پولیس کی چڑھائی کے ڈر سے ساگر کمار کو چھوڑ کر ڈاکو اپنی کمین گاہوں سے بھاگ نکلے ایس پی پولیس کشمور نے ساگر کمار کو گذشتہ رات بازیاب کروا کر ان کے ورثہ کے سپرد کر دیا گیا اور ساگر کمار کو صبح کو کندھ کوٹ لے گئے جہان پر وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ نے پریس کانفرنس کے بعد ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ساگر کمار گھر چلے گئے ساگر کمار کی بازیابی پر ہندو کمیونٹی کشمور نے وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ ایس پی کشمور اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ساگر کمار کی بازیابی سے سندھ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہو گی اور جرائم پیشہ عناصر اور سندھ میں جرائم کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ سندھ کی عوام بلا خوف و خطر اپنے معمول کے کاروبارِ کریں اور زندگی بسر کر سکیں!