
ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم؛ اڑھائی ماہ میں 10 لاکھ سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں کو چالان کئے گئے، اب عادی وائیلٹرز کی موٹرسائیکل ہی بند ہوگی
ریونیو اکھٹا کرنا ہمارا مقصد نہیں،شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، لائسنس دفاتر کے باہر ناکے لگائے جائیں، چالان کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جائے،پولیس اہلکاروں، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت کوئی بھی پابندی سے مستثنیٰ نہیں،سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز نے شہر لاہور میں جاری ترقیاتی کاموں اور ٹریفک مہمات سمیت مجموعی ٹریفک صورتحال کا جائزہ لینے کےلئے تمام ڈویژنل ایس پیز اور ٹریفک ڈی ایس پیز کو بلالیا، میٹنگ میں ایس پی سٹی شہزاد خان، ایس پی ملک اکرام اللہ، ڈی ایس پی اقبال حمید،ڈی ایس پی سید احمد رضا، سرکل آفیسر کینٹ تنویراحمد سمیت تمام افسران نے شرکت کی، اس موقعہ پر انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں خصوصاً بغیر لائسنس ڈرائیونگ اور ہیلمٹ خلاف ورزی پر افسران کو واضح پیغام دیا، مہم میں اب تک 10 لاکھ موٹرسائیکل سواروں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گئے، عادی وائیلٹرز کی اب موٹرسائیکل بند کرنا ہوگی، مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر زیروٹولرنس پالیسی اپنائی جائے، کریک ڈاؤن کے دوران کوئی بھی پولیس اہلکار، سرکاری و نیم سرکاری ادارے کے ملازمین سمیت کوئی بھی پابندی سے مستثنیٰ نہیں، مال روڈ، کینال روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، جیل روڈ اور فیروز روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلسٹ کا داخلہ بند کیا جائے، مستنصر فیروز کا مزید کہنا تھا کہ لائسنس دفاتر کے باہر ناکے لگائے جائیں، چالان کی بجائے لائسنس بنوانے پر آمادہ کیا جائے، ریونیو اکھٹا کرنا مقصد نہیں، شہریوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، علاوہ ازیں انہوں نے لین لائن، سٹاپ لائن، ون وے کی خلاف ورزی پر بھی بڑے کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا، کوئی بھی موٹرسائیکل،گاڑی سٹاپ لائن سے آگے کھڑی نظر نہ آئے، ان کا مزید کہنا تھا کہ وارننگ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والوں کےخلاف مقدمات درج کروائے جائیں، رانگ پارکنگ اور غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈز قطحی برداشت نہیں، لاہور میں قانون شکنی کی کوئی گنجائش نہیں، حادثات کے سدباب اور منعظم ٹریفک کےلئے قوانین کی پاسداری کروائی جائے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ انچارج اور ڈی ایس پی جوابدہ ہوگا، سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پہلے لائسنس چیک کیا جائے، لائسنس نہ ہونے کی صورت میں دیگر خلاف ورزی کے ساتھ جرمانہ کیا جائے، بغیر لائسنس، ون وے اور رانگ پارکنگ ہر 2000 روپے جرمانہ ہے، شہری منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین کا احترام کریں،