مشرق وسطیٰ

راجن پور کی گلی گلی اور گھر گھر سے ثنائے رسول ﷺ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں، سید مشتاق احمد رضوی

ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کمیٹی راجن پور کے صدر سید مشتاق احمد رضوی نے میونسپل کمیٹی راجن پور اور مرکزی نعت کمیٹی کے اشتراک سے 33ویں عظیم الشان محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا

جنوبی پنجاب پاکستان راجن پور(پیر مشتاق رضوی نمائندہ خصوصی وی او جی جنوبی پنجاب):‌مرکزی نعت کمیٹی راجن پور کا نصب العین ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرنا ہے اور ہم یہ فریضہ پچھلے 34 سالوں سے سر انجام دے رہے ہیں الحمد للہ اس عرصے میں راجن پور کی گلی گلی اور گھر گھر سے ثنائے رسول ﷺ کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں ان خیالات کا اظہار مرکزی نعت کمیٹی راجن پور کے صدر سید مشتاق احمد رضوی نے میونسپل کمیٹی راجن پور اور مرکزی نعت کمیٹی کے اشتراک سے 33ویں عظیم الشان محفل میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ یہ محفل نعت میونسپل کمیٹی راجن پور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی جس میں ملک کے مایہ ناز نعت خوان قاری منصور حسین مہروی اور فخر راجن پور QTV کے ایوارڈ یافتہ عظیم نعت خوان و عالم دین ڈاکٹر پیر سید شکیل احمد شاہ کاظمی نے آقا ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت پیش کر کے عشاقان رسول ﷺ پر وجدانی و روحانی کیفیت طاری کر دی شرکاء محفل عقیدت و محبت سے سرشار جھومتے رہے اور درودوں کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ اس محفل کی صدارت علی عاطف بٹر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی راجن پور نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجینئر محمد عامر جلبانی تھے، اس محفل کے انتظامات محمد فیصل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی نے بہت احسن طریقے سے کرا رکھے تھے پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا، علاوہ ازیں پنڈال تک آنے والے راستے کو بہت ہی خوبصورت انداز میں پھولدار محرابوں اور برقی لڑیوں سے مزین کیا گیا تھا جس سے ایک پر لطف کیفیت ہر آنے والے پر طاری ہوتی رہی۔ اس با برکت محفل میں مرکزی نعت کمیٹی راجن پور کے ثنا خواں سید خرم معین نصیری، نعت گو شاعر سید خورشید نواز لائق بخاری، سید تیمور حسین بخاری، راؤ محمد بلال حسینی، محمد ذیشان قادری، نعمان یونس اور عبدالباسط نے بھی اپنے اپنے مخصوص انداز میں ہدیہ نعت پیش کر کے شرکاء کے دل موہ لیے جبکہ مرکزی نعت کمیٹی کے جنرل سیکریٹری عالمی ادبی شخصیت اور نعت گو شاعر محمد شبیر شاہد مہروی نے بھی میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے اپنا کلام پیش کر کے عشاقانِ رسول ﷺ کو قلب و روح کو معطر کر دیا۔ اس فقیدالمثال محفل میں علماء کرام، انجمن اساتذہ پاکستان راجن پور ، انجمن تاجران راجن پور، میڈیا کلب راجن پور، پریس کلب راجن پور، میلاد کمیٹی راجن پور کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی محفل کے اختتام تک پنڈال عشاق سے بھرا رہا اور درود و سلام کے نغمے گونجتے رہے، آخر میں علامہ پیر سید علی ناصر بخاری مہروی سرپرست اعلیٰ مرکزی نعت کمیٹی نے دعا کرائی اور اس عظیم الشان محفل نعت کے خوبصورت انتظامات پر مرکزی نعت کمیٹی اور خصوصاً میونسپل کمیٹی کے آفیسرز خصوصاً تمام اہلکاران، پولیس اور سول ڈیفنس کا بھر پور شکریہ ادا کیا.

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button