مشرق وسطیٰ

بروقت اقدامات سے صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر

کسی بھی بیماری میں مبتلا مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ وزیر پرائمری ہیلتھ کیئر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌ وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر بروقت اقدامات سے صوبے میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے، موسم سرد ہونے سے یہ بیماری بہت جلد ختم ہو جائے گی۔آشوب چشم خطرناک نہیں اور نہ ہی اس سے بینائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ مریض علاج اور رہنمائی کے لئے ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں آئی سرجنز کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تمام ہسپتالوں میں آئی ڈراپس وافر مقدار میں مہیا کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آشوب چشم کا مرض 8 سے 10 دن میں خود بخود ٹھیک ہو جاتا ہے۔ شہری انکھوں کی صفائی کا خیال رکھیں،تیز دھوپ دھوئیں اور گرد و غبار سے آنکھوں کو بچائیں۔آشوب چشم میں مبتلا شخص کے کپڑے اور تولیے وغیرہ علیحدہ رکھیں۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button