مشرق وسطیٰ

موٹروے پولیس افسران کی تربیت نئے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کے لیے اہم ہے سید حشمت کمال

کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ، نئے بھرتی ہونے والے افسران موٹروےپولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں مثبت کردار ادا کریں

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): کمانڈنٹ ٹریننگ کالج ڈی آئی جی سید حشمت کمال نے کہا کہ روڈ یوزرز موٹروے پولیس پر اعتبار کرتے ، سنتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں اور یہ اوصاف کسی ادارے کی کامیابی کی پہچان ہے ۔ان خیالات کا اظہار کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے نئے پروبیشنرز افسران کے ساتھ خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اپنے خطاب میں کمانڈنٹ کالج سید حشمت کمال نے کہا کہ کسی بھی ادارے کی کامیابی میں تربیت کلیدی کردار ادا کرتی ہے ، نئے بھرتی ہونے والے افسران موٹروے پولیس کی پیشہ وارانہ کارکردگی میں مثبت کردار ادا کریں گے۔موٹروے پولیس کا حصہ ہونا ہی مورال بلند ہونے کی بڑی وجہ ہے ۔موٹروے پولیس افسران کی تربیت نئے چیلینجز سے نبردآزما ہونے کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ عاطف شہزاد اور سی پی او ایڈمن قاضی صابر بھی موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button