مشرق وسطیٰ

صوبہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی سے کوئی موت نہیں ہوئی،میڈیا پر چلنے والی خبربے بنیاد ہے، حکام محکمہ صحت

چیف سیکرٹری کی زیر صدارت ہائی رسک اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس، انسدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم، رواں سال ڈینگی کے 7147کنفرم کیسز اورچار اموات رپورٹ ہوئی ہیں، ملتان، فیصل آباد میں کیسز میں کمی آرہی ہے۔ بریفنگ

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌صوبہ میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ڈینگی سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی، ڈینگی کے باعث دو اموات سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبر بالکل بے بنیاد ہے۔    
یہ بات محکمہ صحت کے حکام نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو ڈینگی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے منعقد اجلا س میں بریفنگ کے دوران بتائی۔اجلاس میں ہائی رسک اضلاع میں ڈینگی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ گوجرانوالہ میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کی جائیں اور اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کو متحرک کیا جائے۔  انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کیلئے ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہئے۔
محکمہ صحت کے حکام نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ بھر میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں بھر پور انداز میں جاری ہیں۔رواں سال اب تک ڈینگی کے 7147کنفرم کیسز اورچار اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائی رسک اضلاع میں سرویلنس اور مانیٹرنگ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اورڈیٹا کے مطابق فیصل آباد اور ملتان میں ڈینگی کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ اجلاس میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button