
شہر میں قیام امن کے لئے لاہور پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف سرگر م عمل ہے، سی سی پی او لاہور
اس ضمن میں رواں سال میں ناجائز اسلحہ کے8712مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے126کلاشنکوف،581رائفلز،418گنیں،7630پسٹل اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش کے122مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے03کلاشنکوف،34رائفلز،14گنیں جبکہ89پسٹلزبرآمد کئے گئے ہیں۔ون ویلنگ کے4790مقدمات درج کر کے853ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا گیا ہے۔ اسی طرح قمار بازی کے1351مقدمات درج اور5534 گرفتارملزمان کے قبضے سے02 کروڑ61لاکھ 15ہزار سے زائد کی نقدی ریکور کی گئی ہے۔ جبکہ گدا گری کے5416مقدمات درج 5759ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے شاہراہوں اور پبلک مقامات پر پٹرولنگ وپولیس وزیبلٹی مزید بہتر بنانے اور دوران چیکنگ ناکوں پر مشکوک افراد،منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پر عزم ہے۔