سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی جانب سے تشہیری ویڈیوز اور پمفلٹ پر محسن نقوی کے ساتھ صرف وزیراعلیٰ لکھا جاتا ہے جبکہ دیگر کئی وزرا کے ناموں کے ساتھ بھی ’نگراں‘ کا سابقہ نہیں لگایا جاتا
اس پورے عرصے کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے جب بھی آفیشل پریس ریلیز یا ہینڈ آؤٹس شائع کیے گئے تو محسن نقوی کے ساتھ ’نگراں وزیراعلیٰ‘ کا سابقہ لگایا جاتا رہا، تاہم نومبر کے بعد اِن دستاویزات اور ویڈیوز سمیت میڈیا کو دی جانے والی خبروں میں محسن نقوی کے نام کے ساتھ ’نگراں‘ کا سابقہ ہٹا دیا گیا اور صرف ’وزیراعلیٰ محسن نقوی‘ لکھا جانے لگا۔
نگراں وزیراعلیٰ اپنی نگراں کابینہ سمیت پنجاب بھر میں دورے کر رہے ہیں اور ایک کے بعد ایک نئے پراجیکٹ کا افتتاح کر رہے ہیں۔
اس پورے عرصے کے دوران حکومتِ پنجاب کی جانب سے جب بھی آفیشل پریس ریلیز یا ہینڈ آؤٹس شائع کیے گئے تو محسن نقوی کے ساتھ ’نگراں وزیراعلیٰ‘ کا سابقہ لگایا جاتا رہا، تاہم نومبر کے بعد اِن دستاویزات اور ویڈیوز سمیت میڈیا کو دی جانے والی خبروں میں محسن نقوی کے نام کے ساتھ ’نگراں‘ کا سابقہ ہٹا دیا گیا اور صرف ’وزیراعلیٰ محسن نقوی‘ لکھا جانے لگا۔
سوشل میڈیا پر حکومت پنجاب کی جانب سے تشہیری ویڈیوز اور پمفلٹ پر بھی محسن نقوی کے ساتھ صرف وزیراعلیٰ لکھا جاتا ہے جبکہ دیگر کئی وزرا کے ناموں کے ساتھ بھی ’نگراں‘ کا سابقہ نہیں لگایا جاتا۔
اس سوال کے جواب میں کہ کیا آپ نگراں سیٹ اپ کے وزرا اور بالخصوص متعلقہ نگراں وزیر کے نام کے ساتھ ’نگراں‘ کا سابقہ کیوں نہیں لگاتے؟ متعلقہ وزارت کے ترجمان نے بتایا کہ ’اب سال ہونے والا ہے۔ اتنا کام کر لیا ہے جو کسی اور نے نہیں کیا اس لیے ہم نگراں کا سابقہ نہیں لگاتے۔‘
جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کو ایسا لکھنے کی ہدایات دیں گئی ہیں؟ تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں کسی نے ہدایات تو نہیں دیں لیکن اگر آپ لکھنا چاہیں تو لکھ سکتے ہیں۔‘
اس حوالے سے ڈائریکٹریٹ جنرل آف پبلک ریلیشنز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ’ہمیں کچھ خاص ہدایات تو نہیں ملیں لیکن ایک پیغام صحافیوں کے نام ضرور دیا گیا تھا جس کے مطابق آج کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی لکھا اور پڑھا جائے گا تاہم اس پیغام میں بھی نگراں کا سابقہ نہیں لگایا گیا تھا۔‘