صحت

سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کا منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم

صوبائی وزیر نے مریضوں سے ہسپتا ل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے طبی سہولیات بارے اظہار اطمینان کیا ہے۔

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی )ٌ: نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور کا تفصیلی دورہ کیا اورچلڈرن ہسپتال لاہور میں زیر علاج مریضوں کی عیادت بھی کی۔صوبائی وزیر نے مریضوں سے ہسپتا ل میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا جس پر مریضوں نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم سے طبی سہولیات بارے اظہار اطمینان کیا ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق، ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، کنٹریکٹرز و متعلقہ افسران موجود تھے۔ایم ڈی چلڈرن ہسپتال لاہور پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان و دیگر افسران نے نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری ری ویمپنگ منصوبہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے کا جائزہ لیا ہے۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے سب محنت کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب کے سو سے زائد سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ کا کام کامیابی سے جاری ہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ کا منصوبہ روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جا رہا ہے اورچلڈرن ہسپتال انتظامیہ، ایکسیئن اور تمام کانٹریکٹرز کو چلڈرن ہسپتال لاہور میں جاری تعمیراتی کام کو ہر قیمت پر 15 جنوری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریضوں نے علاج و معالجہ کی سہولیات بارے اظہار اطمینان کیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button