
سید مدثر احمد-ادارت
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او)، عالمی غذائی پروگرام اور لبنانی وزارتِ زراعت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آبادی کا تقریباً 25 فیصد حصہ غذائی عدم تحفظ کے بحرانی یا اس سے بھی بدتر حالات سے دوچار ہے۔انہوں نے حالات کو بہتر بنانے کے لیے "فوری اقدامات” کا مطالبہ کیا۔
نیز اگلے سال کے وسط تک یہ تعداد بڑھ کر 11 لاکھ 50 ہزار (1.15 ملین) تک پہنچ جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے اداروں نے کہا، "روزگار کے مواقع محدود ہیں، بچتیں ختم ہو چکی ہیں اور قرضوں کا بوجھ زیادہ ہے جبکہ خوراک، ایندھن اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں گھریلو بجٹ پر مسلسل دباؤ ڈال رہی ہیں۔”
اقوامِ متحدہ کے مطابق غذائی عدم تحفظ کی اس سطح کا مطلب ایسے گھر ہیں جو غذائی قلت کا شکار یا اپنی کم از کم ضروریات پوری کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات مثلاً اثاثہ جات فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تشویشناک ترین حالات جنوبی لبنان تنازع سے متأثرہ علاقوں نیز شمال اور مشرق کے پسماندہ خطوں میں ہے۔
لبنانی حکام کا تخمینہ ہے کہ اکتوبر 2023 سے اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دو جنگوں کے نتیجے میں تقریباً 27 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
ایران جنگ کے باعث لبنان میں دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہوئے۔ جون میں شدت میں کمی آنے کے بعد یہ تعداد گھٹ کر تقریباً تین لاکھ رہ گئی ہے۔
لبنان 2019 میں شروع ہونے والے بدترین معاشی بحران سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا تو یہ جنگ شروع ہو گئی۔
بیروت آئی ایم ایف سے مالی امداد حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے لیکن اس نے ہنوز ان اصلاحات پر عمل درآمد نہیں کیا ہے جو امداد کی فراہمی کے لیے مذکورہ ادارے نے لازمی قرار دی ہیں۔



