
دن دیکھتے نہ رات، دھند دیکھتے ہیں نہ سردی، دھوپ دیکھتے ہیں نہ چھاؤں، بس کام کئے جارہے ہیں۔ مرتضی سولنگی
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ محسن نقوی کو پنجاب کا شیر شاہ سوری ثانی کہتا ہوں۔ خوشی ہے کہ 9کروڑ 45لاکھ روپے کی خطیر رقم پریس کلبوں میں بلاامتیاز تقسیم کی گئی۔
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے وزیر اعلیٰ آفس میں پنجاب بھر کے پریس کلب کے صدرو اور جنرل سیکرٹریز کو خصوصی گرانٹ کے چیک دینے کی تقریب کے دوران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی عوامی کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا کہ محسن نقوی کو پنجاب کا شیر شاہ سوری ثانی کہتا ہوں۔ خوشی ہے کہ 9کروڑ 45لاکھ روپے کی خطیر رقم پریس کلبوں میں بلاامتیاز تقسیم کی گئی۔محسن نقوی نے سڑکو ں او رہسپتالو ں کا ہی نہیں صحافیوں کا بھی خیال رکھا۔ محسن نقوی دن دیکھتے نہ رات، دھند دیکھتے ہیں نہ سردی، دھوپ دیکھتے ہیں نہ چھاؤں، بس کام کئے جارہے ہیں۔صبح اٹھ کر ٹی وی دیکھنا ہوں تو بھی محسن نقوی نظر آتے ہیں اور کسی نہ کسی پراجیکٹ پر ہوتے ہیں۔ پنجاب بھر کے پریس کلب کے صدرو اور جنرل سیکرٹریز نے وزیر اعلی محسن نقوی کو محسن صحافت قرار دیا اور کہا کہ تاریخ میں پہلی بار چھوٹے پریس کلب کے لئے گرانٹ کا اجراء صحافی دوست اقدام ہے اور وزیر اعلی محسن نقوی نے ہمارے دل جیت لئے ہیں۔