مشرق وسطیٰ

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا جنوبی پنجاب کے عوام کی سہولت کیلئے ملتان کا 5گھنٹے طویل دورہ،اربوں روپے کے 5بڑے فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا

رفتار کے ساتھ کاروبار، ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرکھل گیا، 2سال سے تعطل کا شکار تین بڑی سڑکوں کے منصوبے بھی چند ماہ میں مکمل وزیر اعلیٰ نے48کلو میٹر طویل شجا ع آباد، جلالپور پیر والہ روڈ، 17کلو میٹر طویل جلالپور تا پرمٹ روڈ اور15کلو میٹر طویل بستی ملوک، شجاع آبادروڈ کا افتتاح کیا

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی):‌وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج جنوبی پنجاب کے عوام کو سہولت اورریلیف کی فراہمی کے لئے ملتان کا 5گھنٹے طویل دورہ کیا اوراربوں روپے کے 5بڑے فلاحی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی کاجنوبی پنجاب کیلئے ایک اور تحفہ،جنوبی پنجاب کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال کی 100بستروں پر مشتمل سٹیٹ آف دی آرٹ نئی ایمرجنسی فنکشنل۔وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کا افتتاح کیااورہسپتال کی او پی ڈی،پتھالوجی اور دیگر شعبوں کی اپ گریڈیشن کے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا۔رفتار کے ساتھ کاروبار،چند روز کے اندر ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرکھل گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان کے تحصیل آفس میں پنجاب کے چوتھے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ 2سال سے تعطل کا شکار تین بڑی سڑکوں کے منصوبے بھی چند ماہ میں مکمل۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جلالپور پیروالہ میں تعمیر و بحالی کے بعد 3 بڑی سڑکوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے48کلو میٹر طویل شجا ع آباد، جلالپور پیر والہ روڈ، 17کلو میٹر طویل جلالپور تا پرمٹ روڈ اور15کلو میٹر طویل بستی ملوک، شجاع آبادروڈ کا افتتاح کیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اور منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے حضرت شاہ شمس تبریزؒ کے مزارکی ا پ گریڈیشن کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور مزار پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کی نئی ایمرجنسی کے افتتاح کے بعدنئے ایمرجنسی بلاک،نئی اوپی ڈی اورپتھالوجی کادورہ کیا اوربچوں کے علاج معالجے کیلئے فراہم کردہ جدید طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلیٰ نے فارمیسی، او پی ڈی اور لیب میں ہاسپٹل انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا معائنہ کیا اور بچوں کے لئے قائم مختلف سہولیات دیکھیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے ڈاکٹر ز سے ملاقات کی اور انہیں ہسپتال کی اونر شپ لینے کی تلقین کی۔ خواہش تھی کہ ملتان میں لاہور کی طرز پر بچوں کا بڑا ہسپتال ہو۔ مختصروقت میں جس قدر ممکن ہو سکا تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کیا۔ صوبے کے 100ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پراجیکٹ جنوری کے آخرتک مکمل کر لیے جائیں گے۔خواہش ہے کہ ڈاکٹر، نرسیں اور سٹاف ہسپتالوں کی اونر شپ لیں اور اپنے گھر کی طرح خیال کریں۔چلڈرن ہسپتال میں بیڈز کی کمی کی وجہ سے نئی ایمرجنسی کا قیام اس خطے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ نئی ایمرجنسی کے قیام، اولڈ بلاک کی اپ گریڈیشن سے شہریوں کو صحت کی بہترین سہولیات میسر ہونگی۔وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 100بیڈ کی چلڈرن ایمرجنسی میں ٹرائج سروسز، میڈیکل ایمرجنسی، سرجیکل ایمرجنسی، بچوں کے لئے ایمرجنسی شامل ہے۔ ملتان چلڈرن ایمرجنسی کے انتظامات میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن معاونت کرے گی۔ملتان چلڈرن ہسپتال ایمرجنسی کو میو ہسپتال کی سٹیٹ آف دی آرٹ چلڈرن ایمرجنسی کی طرز پر بنایا گیا ہے۔فاطمہ فرٹیلائزرز، فواد مختاراور ان کی ہمشیرہ کی جانب سے چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کے زیر انتظام چلڈرن ہسپتال کی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ملتان میں چلڈرن ہسپتال کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک کے افتتاح کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی حالت انتہائی ابتر تھی۔ہسپتالوں کے اپ گریڈیشن کو چیلنج سمجھ کر کام کررہے ہیں۔ چلڈرن ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے افتتاح کا دن میرے لئے ایک یادگار اور بے حد خوشی کا موقع ہے۔اپ گریڈیشن کے بعدچلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک کا معائنہ کیاہے اورمریضوں کا علاج ہوتے دیکھا ہے، بہت خوشی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت اور محکمہ تعمیرات ومواصلات نے چلڈرن ہسپتال میں جو کام کیا ہے وہ انتہائی قابل تعریف ہے۔ساری ٹیم کی محنت پر بہت خوشی ہے اور رزلٹ عوام کے سامنے ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر کے فواد مختار اور ان کی ہمشیرہ نے چائلڈ لائف کوبڑا سپورٹ کیا ہے،ایمرجنسی کی تزئین وآرائش کا سارا خرچہ انہوں نے ہی اٹھایا ہے اور بہترین شہری ہونے کا حق ادا کیا ہے۔چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کوبھی چلڈرن ہسپتال ملتان کا کریڈٹ جاتا ہے۔چلڈرن ہسپتال کی انتظامیہ نے دن رات محنت کی ہے،ایکسین نے بہترین فنشنگ ورک کرایا ہے۔چلڈرن ہسپتال میں ہر چیز زبردست انداز سے بنائی گئی ہے،10میں سے 10نمبر دیتاہوں۔چند روز میں نشتر ٹو کا افتتاح کریں گے،نشتر ٹومیں بھی ہیلتھ کیئر کی بہترین سہولتیں ملیں گی۔ڈی ایچ کیو ہسپتال ساؤتھ سٹی کا بھی چندروز میں افتتاح ہو جائے گا۔ ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کھول دیا ہے جسے 15دنوں میں بنایا گیا ہے،14دنوں میں 124این او سیز ایک ہی چھت تلے میسر ہوں گے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں دیگر خدمات بھی فراہم کی جائیں گی۔جلالپور پیروالہ میں 3بڑی سڑکوں کا افتتاح کیا ہے۔کوشش ہے کہ شجاع آباد کا فلائی اووراگلے 30دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔ملتان میں بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے مریض آتے ہیں جس سے ہسپتالوں پر پریشر آتا ہے۔اپ گریڈیشن کے بعد چلڈرن ہسپتال ملتان چلڈرن ہسپتال لاہورسے بہتربن گیا ہے۔ڈاکٹرز اور عملہ چلڈرن ہسپتال ملتان کی دیکھ بھال کریں،تب ہی ہسپتال ٹھیک رہے گا۔ ملتان کی سڑکوں کے ٹینڈرز کھل رہے ہیں،نواب پور روڈ بھی شامل ہے،اگلے چند دنوں میں کام شروع ہوجائے گا۔موسیٰ پاکؒ اور شاہ شمس تبریزؒ کے درباروں کی اپ گریڈیشن جاری ہے،قاسم باغ پراجیکٹ پر کام جلد شروع ہو جائے گا۔
نادرآ باد فلائی اوورکا پہلا فیز اگلے 15روزمیں مکمل کرادیں گے۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اپ گریڈ ہونے والے ہسپتالوں کی تسلسل کے ساتھ دیکھ بھال ہو اور عوامی سہولت کیلئے کئے گئے اقدامات طویل عرصہ چلیں۔ ملتان میں 250ڈاکٹرزبھرتی کئے گئے ہیں،نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف بھی بھرتی کیا گیا ہے۔ڈاکٹرز اپنا کام کریں اور انتظامیہ اپنا کام کرے۔ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کیلئے الیکشن کمشنر سے اجازت درکار ہوتی ہے جیسے ہی اجازت ملتی ہے توڈاکٹرز کی تعیناتیاں کی جائیں گی۔رفتار کے ساتھ کاروبار،چند روز کے اندر ملتان میں پنجاب کا چوتھا بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرکھل گیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی ملتان نے تحصیل آفس میں قائم بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا اورکاروباری شخصیات کو جاری کئے گئے این او سیز کے سرٹیفکیٹ دئیے۔بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں 24صوبائی ووفاقی محکموں کے کاؤنٹرز قائم کئے گئے ہیں اور124این او سیز کا اجراء ایک چھت تلے 14روز میں ہو گا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے کاؤنٹرزکا دورہ کیا،عملے سے مصافحہ کیا اوراین او سیز کے اجراء کو بروقت یقینی بنانے کیلئے ہدایات دیں۔وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی پراجیکٹ ہیڈ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام سے ملتان کی صنعتی اور کاروباری برادری کو تمام تر سروسز ایک ہی چھت تلے ملیں گی۔ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر میں قائم 24کاؤنٹرز پر مختلف سرکاری محکمے سروسز مہیا کریں گے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سینٹر سے تاجروں اور صنعت کاروں کو بزنس شروع کرنے کے لئے 124 این او سی جاری ہونگے۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں 22 صوبائی اور 2 وفاقی محکمے سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ کے بعد آج ملتان میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سینٹرفنکشنل کر دیا گیا ہے۔ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بھی بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر ز جلد فنکشنل کردیئے جائیں گے۔ 2سال سے تعطل کا شکار تین بڑی سڑکوں کے منصوبے بھی چند ماہ میں مکمل۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے جلالپور پیروالہ میں تعمیر و بحالی کے بعد 3 بڑی سڑکوں کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے48کلو میٹر طویل شجا ع آباد، جلالپور پیر والہ روڈ، 17کلو میٹر طویل جلالپور تا پرمٹ روڈ اور15کلو میٹر طویل بستی ملوک، شجاع آبادروڈ کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ شجاع آباد تا جلال پور پیروالہ 48 کلو میٹر روڑ کی تعمیر پر 2 ارب 50 کروڑ روپے لاگت آئی۔ جلالپور تا پرمٹ 17 کلومیٹر روڑ کی تعمیر و بحالی پر 34 کروڑ10 لاکھ روپے لاگت آئی۔ بستی ملوک تا شجاع آباد 15 کلومیٹر روڑ کی تعمیر، توسیع و بحالی پر30 کروڑ 65 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ تینوں سڑکوں کے منصوبوں پر سست روی سے کام ہورہا تھا اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا گیا اور مقررہ مدت سے پہلے تینوں منصوبوں کو مکمل کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سڑکوں کا معائنہ کیا اور اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور کہا کہ شجاع آباد، بستی ملوک،جلالپور پیر والہ کی رابطے سڑکیں مکمل ہونے سے لاکھوں لوگوں کو آمدورفت میں آسانی ہوگی۔ رابطوں سڑکوں کی تعمیر سے کھیت سے منڈی تک آسان رسائی ممکن ہوگی۔پنجاب بھر میں 104سڑکوں کی تعمیر ومرمت و بحالی کے پراجیکٹس تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکیں بننے سے عوام، تاجروں اور کاشتکاروں کو آمدورفت میں سہولت ہوگی۔سڑکوں کی تعمیرکے تینوں منصوبوں کو مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا گیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر سے جلالپور پیروالہ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ مواصلات کے ذرائع بہتر ہونے علاقے میں معاشی ترقی کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا دورہ کیا اورپراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ شجاع آباد فلائی اوور پراجیکٹ کا مجموعی طور پر 80فیصدسے زائد کام مکمل ہوچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ہدایت کی کہ فلائی اوورکو ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کو تیزی سے آگے بڑھایا جائے، عوام کی سہولت کے لئے فلائی اوور کی بروقت تکمیل بے حد ضروری ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور شجاع آباد فلائی اوور سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کے کام کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دیا۔ سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ملتان میں حضرت شاہ شمس تبریزؒکے مزار کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے حضر ت شاہ شمس تبریزؒ کے مزار کی اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیا،جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور پراجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے محکمہ تعمیرات و مواصلات کو ضروری ہدایات دیں۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ حضرت شاہ شمس تبریزؒ کے مزار کی تاریخی حیثیت برقرار رکھتے ہوئے تزئین وآرائش اور توسیع کی جارہی ہے۔اولیاء کرام کے مزارات پرآنے والے زائرین کو بہتر سے بہتر ین سہولتیں دینا چاہتے ہیں۔صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب، سیکرٹریز، تعمیرات و مواصلات، صحت، صنعت، صدر ملتان چیمبر آف کامرس،کاروباری شخصیات،سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب، کمشنر ملتان، آر پی او ملتان، سی پی او ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان، پرنسپل ملتان میڈیکل کالج، ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ملتان اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button