تمام شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد
حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے نئی فیسوں کا اطلاق 16 جنوری سے کردیا جبکہ اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے
لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم حسن مراد نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں عوام سے اپیل کی کہ اپنا ذمہ دار شہری ہونیکا فرض نبھائیں اور ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں ۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نےکہا کہ پنجاب بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی نئی فیسوں کا اطلاق ہوگیا ہے اور پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دیتے ہوئے نئی فیسوں کا اطلاق 16 جنوری سے کردیا جبکہ اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ ابراہیم حسن مراد نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر ایک کے پاس ڈرائیونگ لائسنس ہونا چاہیے تاہم حکومت اور عوام ملکر لوگوں کی جان ومال کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ ابراہیم حسن مراد نے عوام سے اپیل کی کہ بناء لائسنس اپنے بچوں کو کوئ بھی گاڑی وغیرہ نہ چلانے دیں کیونکہ حادثات کی وجوہات میں نو عمر نوجوانوں کی ڈرائیونگ بھی شامل ہے تاہم ہم سب کو اپنا فرض نبھاتے ہوئے ایسے اقدامات کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی۔