مشرق وسطیٰ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال ریجن کے 16 پولیس شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیئے،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو اپنی چھت کی فراہمی کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی): انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو اپنی چھت کی فراہمی کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال ریجن کے 16 پولیس شہدا کے اہل خانہ کو گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہم کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آر پی او ساہیوال محبوب رشید، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی ویلفیئر ساجد کھوکھر سمیت سینئر افسران تقریب میں موجود تھے۔
ساہیوال ریجن کے اضلاع اوکاڑہ، پاکپتن اور ساہیوال کے 16 پولیس شہدا کے ورثا نے تقریب میں شرکت کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹس کے ملکیتی کاغذات تقسیم کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس 2017 سے قبل کے 1378 شہدا کے اہلخانہ کے گھروں کی تعمیر کیلئے پلاٹس فراہمی کا انتظام کر رہی ہے، اب تک 588 شہدا کے اہل خانہ کیلئے پلاٹس کا انتظام ہو چکا، 430 کو پلاٹس کے ملکیتی کاغذات دئیے جا چکے ہیں جبکہ باقی شہداء کے اہل خانہ کیلئے پلاٹس کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا کے اہلخانہ کے گھروں کیلئے پلاٹس کا انتظام کرنے والے آر پی اوز، ڈی پی اوز قابل ستائش ہیں، پلاٹس کے ملکیتی کاغذات حاصل کرنے والے شہدا کے لواحقین نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button