
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی،ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ
جلاؤ گھراؤ۔لاؤڈ اسپیکر'شورکا استعمال خلاف قانون ہےکسی بھی وؤٹر۔مبصر۔میڈیا کے افراد کےساتھ سخت یا ناشائستہ رویہ نہیں رکھا جائے گا
پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی)الیکشن 2024 کے حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی اقبال ٹاؤن ڈویژن کے ماسٹر ٹرینرز کے ساتھ اہم میٹنگ تفصیلات کے مطابق ماسٹرز ٹرینرز کو الیکشن کمیشن نے پولیس سکیورٹی کے متعلقہ فرائض و ذمہ داریوں کے بارے آگاہی دی۔ایس پی اقبال ٹاؤن احمد زنیر چیمہ کی ماسٹرٹرینرز کو تھانہ جات کی تمام نفری کو الیکشن ڈیوٹی کی ذمہ داریوں۔فرائض سے مکمل آگاہی کیلئے بریفنگ دی گئی ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔پولنگ اسٹیشن میں سکیورٹی نقطہ نظر سے تمام افراد کی مکمل چیکنگ کی جائے گی بغیر چیکنگ کے کسی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہو گی۔پارکنگ کو پولنگ اسٹیشنز سے دور فاصلے پر بنایا جائے گاپولنگ اسٹیشن کے قریب احتجاج۔جلاؤ گھراؤ۔لاؤڈ اسپیکر’شورکا استعمال خلاف قانون ہےکسی بھی وؤٹر۔مبصر۔میڈیا کے افراد کےساتھ سخت یا ناشائستہ رویہ نہیں رکھا جائے گا۔مزید ایس پی اقبال ٹاون کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن ڈیوٹی پر پولیس افسران اکٹھے کھڑے نہیں ہوں گے بلکہ اپنے پوائنٹس پر ڈیوٹی انجام دیں گے۔پولنگ اسٹیشن کے اندر یا باہر کوئی مشکوک بیگ و سامان موجود نہ ہو۔غیر متعلقہ گاڑی بھی پولنگ اسٹیشن عمارت پاس نہیں ہو گی۔معذور۔بیمار۔ضعیف افراد پر خصوصی توجہ کو یقینی بنایا جائےگا۔ایس پی اقبال ٹاؤن احمدزنیر چیمہ نے مزید کہا کہ علاقائی۔سماجی اور مذہبی اقدار کا احترام یقینی بنایا جائے گا