مشرق وسطیٰ

وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کا کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ رات گئے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ

وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر کی ہدایت

پاکستان لاہور(نمائندہ وائس آف جرمنی ):نگران وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ رات گئے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور دونوں پیکجز کے کنٹریکٹرز نے پیش رفت بارے بریفنگ دی۔پیکج ون کا مجموعی طور پر 81 فیصد اور پیکج ٹو کا 69 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔منصوبے کا پیکج ون جلد مکمل کر لیا جائے گا، بلا تعطل چوبیس گھنٹے کام جاری ہے۔نیازی چوک تا سگیاں تمام سیکشنز پر سٹیچ بیمز اور الیکٹرک پولز لگانے کا عمل جاری ہے۔پیکج ون پر اسفالٹ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، بیک وقت تمام پہلوؤں پر کام جاری ہے۔بڈھا راوی پل اور گلشن راوی ٹی جنکشن پر نالے کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔پیکج ٹو سگیاں تا بابو صابو پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے، اسفالٹ اور فلنگ کا کام بیک وقت جاری ہے۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر اور کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پیکج ون اور ٹو کے تمام سیکشنز پر کام کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔پیکج ون اور ٹو پر جاری اسفالٹ کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب کی دی گئی ڈیڈ لائن کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وزیر ہاؤسنگ سید اظفر علی ناصر نے کہا کہ 7.3 کلومیٹر طویل دو رویہ منصوبے کی تکمیل ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی جائے گی۔کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پیکج ٹو کے یومیہ ٹارگٹ کے حصول اور کام کی رفتار بڑھانے کے لیے مزید وسائل لگائے جائیں۔اس موقع پر ایل ڈی اے، نیسپاک اور ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران موجود تھے۔***

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button