مشرق وسطیٰ

مسلح افراد کا لیسکو کی جاتی عمرہ سب ڈویژن پر حملہ، عملے کو یرغمال بنا کر تشدد،دفتر میں توڑ پھوڑ

لیسکو عملے کی جانب سے پولیس کو بلانے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آصف، رشید، عدیل، سنیال، حافظ عصمت، اور عمیر 10نامعلوم افراد کے ہمراہ جاتی عمرہ سب ڈویژن میں داخل ہوئے اور بل درستگی کا مطالبہ کیا جس پر میٹر ریڈر اکبر ولی نے کہا کہ ایس ڈی او صاحب دفتر میں موجود نہیں ہیں، آپ کو کچھ دیر انتظار کرنا پڑے گا، اکبر ولی کا جواب سن کر ملزمان مشتعل ہوگئے اور اسلحہ کے زور پر عملے میں یرغمال بنا لیا، اس دوران ملزمان نے میٹر ریڈر اکبر علی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی جبکہ دفتر میں موجود سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا، ملزمان کے تشدد سے اکبر ولی کے چہرے پر شدید چوٹیں آئیں۔ دفتر میں موجود دیگر عملے نے مداخلت کرتے ہوئے اکبر علی کو ملزمان کے نرغے سے آزاد کرایا، لیسکو عملے کی جانب سے پولیس کو بلانے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، ملازمین پر تشدد کرنے، سرکاری ریکارڈ کو پھاڑنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button