مشرق وسطیٰ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور کا بادامی باغ منڈی کا اچانک دورہ

بولی کے عمل اور منڈی انتظامات کا جائزہ، ملازمین کی حاضری کو چیک کیا۔ منڈی میں اشیاء کی سرکاری نرخوں پر نیلامی ہی گراں فروشی روکنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ ڈی سی لاہور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق گراں فروشی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ رافعہ حیدر

پاکستان لاہور (نمائندہ وائس اف جرمنی): اشیاء خورونوش کی متعین کردہ قیمتوں پر فراہمی اور گراں فروشی کی روک تھام۔۔!!وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بادامی باغ منڈی کا اچانک دورہ کیا۔ پیاز ،آلو اور ٹماٹر کی نیلامی کے عمل کو مانیٹر کیا۔سبزی و فروٹ منڈی میں تعینات ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ ڈی سی لاہور نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی، آڑھتیوں و سبزی و فروٹ فروشوں سے سہولیات متعلق دریافت کیا۔ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو اشیاء خورونوش کی سرکاری نرخوں پر نیلامی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن اور متعلقہ افسران کو مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کا حکم دیا۔ ڈی سی لاہور نے واضح کیا کہ اسسٹنٹ کمشنرز خود سبزی و پھلوں کی نیلامی کے عمل کی مانیٹرنگ کریں۔ منڈی میں اشیاء کی سرکاری نرخوں پر نیلامی ہی گراں فروشی روکنے کا بنیادی ذریعہ ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق گراں فروشی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ رافعہ حیدر کا مزید کہنا تھا کہ منڈیوں کے ساتھ ساتھ اوپن مارکیٹ میں بھی گراں فروشی پر کڑی نگرانی اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔ متوقع بارشوں کے پیش نظر واسا سبزی و فروٹ منڈی میں پیشگی انتظامات کرے۔ ایل ڈبلیو ایم سی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی و ستھرائی کے انتظامات کو بہتر کرے۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button