مشرق وسطیٰ

پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ڈرگ کنٹرول ٹیم کا منڈی بہاوالدین کی فیکٹری میں چھاپہ، جعلی ادویات برآمد، ملزم گرفتار، فیکٹری، دو گودام مکمل سیل فیکٹری میں جعلی پائیڈین، ڈیٹول، جلد کی کریم تیار کی جارہی تھیں، صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر

لاہور پاکستان(نمائندہ وائس آف جرمنی): صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نزیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ محکمہ صحت پنجاب کی ڈرگ کنٹرول ٹیم کا منڈی بہاؤالدین میں جعلی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ، جعلی ادویات کا سٹاک پکڑ لیا گیا۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ فیکٹری میں جعلی پائیوڈین، جعلی ڈیٹول، جعلی بیٹنو ویٹ کریم تیار کی جارہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی ادویات کی تیاری میں ملوث ملزم مظہر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور فیکٹری، دو گوداموں میں بھاری اسٹاک قبضے میں لیکر تین مقامات سیل کردیے گئے۔صوبائی وزیر خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ ڈرگ ونگ کی ٹیم نے سیمپلز لیکر ڈی ٹی ایل میں ٹیسٹنگ کے لئے بھیج دیے۔ڈرگ کنٹرول ٹیم چیف ڈرگ کنٹرولر اظہر جمال سلیمی کی قیادت میں بنائی گئی جبکہ ٹیم میں ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرز بلال یاسین اور حسن حیدر شاہ اور ڈرگ انسپکٹرز میں لائق خان، امان اللہ اور ڈرگ کنٹرولر منڈی بہاوالدین محمد افضل ٹیم میں شامل تھے۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ صوبہ بھر میں جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیر لائسنس یافتہ ادویات، پروڈکٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، اس سلسلہ میں تمام ضلعوں میں ڈرگ کنٹرول ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈرگ کنٹرول ٹیم کو بروقت کارروائی کرنے پر شاباش دی۔

مزید دکھائیں

متعلقہ مضامین

Back to top button